منشیات طلباکی صحت اور مستقبل کیلئے تباہ کن، ڈی آئی جی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباکیلئے منشیات کا استعمال انکی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے ، طلباخود کو اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں، والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے۔