کوپ 29 میں موسمیاتی چیلنجز کا ممکنہ حل پیش کرینگے، رومینہ خورشید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کوپ 29 میں موسمیاتی چیلنجز کاممکنہ حل پیش کرینگے، ترقیاتی شراکت دار پاکستان کی شر کت یقینی بنانے کیلئے کر دار ادا کریں۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ان خیالات کا اظہار یو این ایف سی سی سی کے کوپ 29 کی تیاری کے حوالے سے ترقیاتی شراکت داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے جلدنمٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی آفات کے سنگین نتائج کا سامنا ہے، 2022 میں آنے والے سیلاب سے 24 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کوپ 29 میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں سے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں بین الاقوامی اداروں، سفارتی مشنز اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام سمیت ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دریں اثنا رومینہ خورشید عالم نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر درخت لگایا۔ شکرپڑیاں نیشنل پارک میں درخت لگانے کی ایک تقر یب کا انعقاد کیا گیا تھا۔