پولیو خاتمہ کیلئے اگلی دو مہمات انتہا ئی اہم ، عائشہ رضا فاروق

پولیو خاتمہ کیلئے اگلی دو مہمات انتہا ئی اہم ، عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیو کے خاتمہ کیلئے اگلی دو پولیو مہمات انتہائی اہم ہیں۔

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدھ کووزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں کامیاب انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں فرنٹ لائنز پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے اگلی دو پولیو مہمات انتہائی اہم ہیں، پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی کاز ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اکتوبر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں