آئی سی سی آ ئی الیکشن ، فاؤنڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

آئی سی سی آ ئی الیکشن ، فاؤنڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات 2024-26 میں فاؤنڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

 فاؤنڈر گروپ نے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں۔ فاؤنڈر گروپ کے سی ایم کلاس کے امیدوار ناصر منصور قریشی، سردار طاہر محمود، محمد زکریا اے ضیا ، علی نواز، امیر رحیم قریشی، عتیق الرحمان ، فیصل مزمل، ملک عقیل احمد، محمد کلیم اللہ، محمد نجیب الٰہی ملک راجہ، نوید اختر ستی، ثنا اللہ خان، عمیر عبدالناصر اور عمر حسین ملک کامیاب رہے ۔ اے ایم کلاس کے امیدوار عبدالرحمان صدیقی، ناصر محمود ، چو دھری محمد وسیم، ملک محسن خالد، طاہر ایوب، محمد عرفان ، محمد اسحاق سیال، محمد ذوالقرنین ، روحیل انور بٹ، عمر خیام عباسی، آفتاب احمد گجر، چو دھری عبدالمجید، ندیم احمد، ملک عبدالعزیز اور محمد عمران نے فتح حاصل کی۔صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری ،خالد اقبال ملک، چیئرمین فاؤنڈر گروپ ، سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری ، میاں اکرم فرید، زبیر احمد ملک، خالد جاوید، عبدالرؤف عالم و دیگر نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں