ٹیکسلا:سگریٹ نہ لانے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

  ٹیکسلا:سگریٹ نہ لانے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

ٹیکسلا (نمائندہ دنیا) واہ کینٹ بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

شادمان ٹاؤن میں بڑے بھائی نادر نے چھوٹے بھائی جاوید کو سگریٹ نہ لانے پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ، ذرائع کے مطابق قاتل نادر آئس کا نشہ کرتا ہے ، اد ھر جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں