مری:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کردیا

مری:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کردیا

مری (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران مضر صحت اور ملاوٹ شدہ 2 ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مری کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی 11گاڑیوں کو روک کر ان میں موجود 8ہزار 370 لٹر دودھ چیک کیا ،انہوں نے دو ہزار لٹرمضرصحت اور پانی ملے دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا اور 7 دودھ بردار گاڑیوں کو 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں