شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح، ڈی آئی جی اسلام آباد

 شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح، ڈی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کے دوران انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

 ڈی آئی جی نے کہا کہ شہر یوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ،شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہونی چاہئے، رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں