تاجروں نے مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن معطل کروا دیا

  تاجروں نے مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن معطل کروا دیا

مری (نمائندہ دنیا) مال روڈ پر انتظامیہ نے اچانک ہیوی مشینری کیساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا ۔۔۔

جس کے دوران د کانوں کے شٹر وغیرہ گرائے گئے اور چند دکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی جس پر تاجروںنے شٹر ڈاؤن کرکے احتجاج کیا اور جا ری آ پریشن کو رکوا دیا ۔ پنجاب ٹورازم کی تقریب میں شریک ہوٹل ایسوسی ایشن، انجمن تاجران کے شریک نمائندے ، راجہ یاسر ریاست، بابو سہراب عباسی، سلیم اکابر عباسی، مرزا سہیل بیگ اور دیگر تقریب چھوڑ کر مال روڈ پر پہنچے اور انتظامیہ سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مشینیں رکوا دیں اور مال روڈ پر ہی دھرنا دے دیا جس سے مری آئے ہوئے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں