گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30دن کی توسیع کی جائے، انجمن تاجران واہ کینٹ

گوشوارے جمع کرانے کی  تاریخ میں 30دن کی توسیع کی  جائے، انجمن تاجران واہ کینٹ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ کے چیئرمین نعیم اشرف نے ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں مایوس کن تکنیکی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ۔۔

کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30دن کی توسیع کی جائے۔ کوششوں کے باوجود یکم جولائی 2023سے اب تک 844,000نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کیا گیا اور اب تک صرف 2.6ملین ریٹرنز فائل کی گئی ہیں، ایف بی آر کو فائلنگ عمل کو آسان بنانا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں