نسٹ میں خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی ،موسمیاتی تبدیلی پر کا نفرنس

 نسٹ میں خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی ،موسمیاتی تبدیلی پر کا نفرنس

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں’’ صنف، باہمی تعلق اور موسمیاتی تبدیلی، سائنسی شواہد سے عمل تک‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی ۔۔۔

جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کی مالی اعانت اور جی آئی زیڈ جی ایم بی ایچ کی حمایت سے کا نفرنس میں خواتین کو مساوی مواقع وحقوق دینے کی بات کی گئی ۔ جرمن سفارت خانے کے فرسٹ سیکر ٹری جان کون وان برگس ڈورف نے مساوی مواقع وحقوق کی پالیسیوں میں صنفی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈا لی ۔ڈاکٹر عثمان حسن ، پرو ریکٹر اکیڈمکس نسٹ نے خواتین کو بااختیار بنانے اورمساوی مواقع وحقوق کی فراہمی ، فیصلہ سازی میں ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر نوشین، حافظہ انور ، ڈاکٹر صالحہ کمال اور ڈاکٹر محمد ساجد نے آب و ہوا کے موافقت کے صنفی پہلوؤں اور آفات سے متاثرہ علاقوں کے خطرے کے بارے میں بتایا ۔کانفرنس میں ایک آرٹ اور فوٹو نمائش بھی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں