ڈینگی بارے آگاہی مہم شروع کی جائے،طاہرہ اورنگزیب

ڈینگی بارے آگاہی مہم شروع کی جائے،طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں صوبائی وزرا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سپیشلائزڈ ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سلمان رفیق ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار، عمران الیاس، راجہ صغیر، زیب النسا، عاصمہ عباسی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف راولپنڈی میں ڈینگی کے معاملے پر بہت سنجیدہ ہیں انہوں نے راولپنڈی میں ڈینگی کے معاملات کو دیکھنے کیلئے صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں ہائی رسک یونین کونسلوں میں اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں، عوام کو ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہر حلقے میں خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے۔ پہلے مرحلے میں فوکل پرسنز محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ اپنے ہائی رسک ایریاز پر فوکس کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں