پاکستان کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری بہتر بنانی چاہئے، اظفر احسن

پاکستان کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری بہتر بنانی چاہئے، اظفر احسن

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر برائے سرمایہ کاری محمد اظفر احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو بہتر بنانا چاہیے اور۔۔۔

 ایک ایسی حکمت عملی اپنانی چاہئے جس میں 80 فیصد توجہ موجودہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر مرکوز ہو۔ اظفر احسن نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے تحت چین پاکستان سٹڈی سینٹر میں منعقدہ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ اس گفتگو کا موضوع ’’پاکستان میں سرمایہ کاری کا منظرنامہ: چیلنجز، مواقع اور آگے کا راستہ‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا اگر ہم اپنی توجہ کا 80فیصد حصہ موجودہ سرمایہ کاری پر مرکوز کریں گے تو غیر ملکی سرمایہ کاری خودبخود آئے گی۔ انہوں نے پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو 2047تک 400ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چارٹر آف بزنس کا قیام ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں