ڈینگی پر قابو پانا پنجاب حکومت کی ترجیح، صوبائی وزیر صحت

ڈینگی پر قابو پانا پنجاب حکومت کی ترجیح، صوبائی وزیر صحت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایم این اے ملک ابرار، فوکل پرسنز برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پا نا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ کیس رسپانس کو فوری کور کیا جائے، آئی آر ایس سپرے اور فوگنگ کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں