انسداد ڈینگی ویک، راولپنڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری

انسداد ڈینگی ویک، راولپنڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ویک میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں گرینڈ صفائی آپریشن اور آگاہی مہم شروع کر دی۔

راولپنڈی شہر اور تمام تحصیلوں کی گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کی جا رہی ہے جبکہ عوام کو ڈینگی کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے پمفلٹس تقسیم اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ کچرا کھلے عام نہ پھینکیں اور کہیں بھی پا نی کھڑا نہ ہونے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں