جمعیت علمائے اسلام عوام کیلئے امید کی کرن ہے:مولانا قاسم
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مہتمم دارالافتا ولارشاد گوالمنڈی مولانا قاسم نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں جمعیت علمائے اسلام ہی عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔۔۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، جمعیت علمائے اسلام نے اصولوں پر مبنی سیاست کی، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی جمہوریت کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں، جمعیت علمائے اسلام کے کارکن ان کی قیادت میں متحد ہیں، ان کی قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل حل ہوں گے۔