ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے، زائد لینے پر ایکشن ہوگا، طاہرہ اورنگزیب

ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے، زائد لینے پر ایکشن ہوگا، طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈینگی فوکل پرسن اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان بھی تھیں۔

طاہرہ اورنگزیب نے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، مریضوں سے گفتگو کی۔ ایم ایس ہولی فیملی نے ڈینگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال میں 70 فیصد راولپنڈی ضلع کے اور 30 فیصد دوسرے علا قوں کے مریض زیرعلاج ہیں۔ طاہرہ اورنگزیب، شازیہ رضوان اور ملک ابرار نے شہر کی مختلف لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کا ٹیسٹ 90روپے کا مقرر کیا گیا ہے، اگر اس سے اوپر کوئی فیس لیتا ہوا پایا گیا توسخت کارروائی کی جائے گی، لیب کے باہر پینا فلیکس لگائیں جس پر لکھا ہونا چاہئے کہ ڈینگی کا ٹیسٹ 90 روپے کا ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں