نسٹ میں ایف بی آر کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انعقاد

 نسٹ میں ایف بی آر کے  زیر اہتمام تربیتی نشست کا انعقاد

اسلام آ باد ( دنیارپور ٹ )ایف بی آرکی طرف سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)بزنس سکول اسلام آبادمیں ٹیکس کے حوالے سے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا ، طالبات اور فیکلٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

 ایف بی آر کی ٹیم میں سیکر ٹری ٹیکس ایجوکیشن محمد عالم زیب خان، محمد زاہد اعوان، سلمان خالق اور محمد ضیا فاروقی شامل تھے ، ٹیم کا استقبال نسٹ بزنس سکول کے ڈین ڈاکٹر نوخیز سرور، سعد المروت اور فیکلٹی کے دیگر اراکین نے کیا۔ ٹیم نے شرکا کو ٹیکس کلچر کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پرطلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں