ناسا سپیس ایپس چیلنج 24 پاکستان و دنیا بھر میں اختتام پذیر

 ناسا سپیس ایپس چیلنج 24 پاکستان و دنیا بھر میں اختتام پذیر

اسلام آباد ( دنیارپور ٹ ) ناسا سپیس ایپس چیلنج 24 پاکستان اور دنیا بھر میں اختتام پذیر ہوگیا، گوجرانوالہ چیپٹر سے چیلنج میں ویب سائٹ پر آن لائن سینکڑوں طلبا نے رجسٹریشن کرا ئی ۔۔۔

یہ چیلنج پاکستان کے 9شہروں اور دنیا کے ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک میں ناسا کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ناسا کی جانب سے 21چیلنج دیئے گئے تھے جن میں طلبا نے فزیکل اور آن لا ئن شرکت کرکے اپنے چیلنجز جمع کرا ئے ، گو جرانوالہ چیپٹر کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا ، اول آنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو ناسا کی جانب سے تعریفی اسناد دی گئیں ، مہمان خصوصی ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا اس قسم کے مقابلہ جات کا انعقاد دور حاضر میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈاکٹر فیض مجید، ڈاکٹر طاہر اقبال ، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر حافظ فیصل،مس قمر النسا ، ڈی جی پنجاب یونیورسٹی کیمپس گو جرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور بھی موجود تھے ، چیلنج ایفا بلڈ ڈونرز پاکستان ،جہان پوشیدہ نیوز ، برائٹ ڈسٹنی اکیڈمی اور دیگر پارٹنرز کے اشتراک سے ہوا،لوکل لیڈر محمد مکرم منیر کا کہنا تھا اس طرح کے مقابلہ سے طلبا میں خود اعتمادی پیدا ہو تی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں