پانچ ملزم گرفتار، گاڑی ،10موٹر سائیکل ، رقم اور اسلحہ برآمد

پانچ ملزم گرفتار، گاڑی ،10موٹر سائیکل ، رقم اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کار، 10موٹر سائیکل، 2آئی فون، 36 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈ کیت گینگ کے سرغنہ سلیمان عرف ٹاٹا اور عبدالوہاب کو گرفتارکر کے چھینے گئے 2 آئی فون، 36ہزار روپے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکیا، تھانہ سول لائنز پولیس نے وقار نامی ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ کار اور 5 موٹر سائیکل برآمد کیے جبکہ تھانہ بنی پولیس نے نصیر اور عبدالرحمن کو گرفتارکر کے 4 مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں