شہری کو آگ لگا کر قتل کرنیوالی 3خواتین سمیت 5 ملزم گرفتار

 شہری کو آگ لگا کر قتل کرنیوالی 3خواتین سمیت 5 ملزم گرفتار

اٹک (اے پی پی) پنڈیگھیب میں شہری کو آگ لگا کر قتل کرنے والی 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق محمد نعمان نے پولیس کو بیان دیا کہ مسما ۃ(ص) نے مجھے میسج کر کے گھر بلایا ، جا کر دیکھا کہ (ص) کا گھر بند تھا میں نے اس سے پتا کیا تو اس نے بتایا کہ میں مسما ۃ(ع) کے گھر ہوں آپ ادھر آ جا ئیں جب وہاں گیا تو وہاں مسما ۃ(ص) زوجہ ساجد، (ک) زوجہ نامعلوم، مسما ۃ (ع) کا خاوند اشرف اور اسکا بیٹا اسد موجود تھے جنہوں نے مجھے کوئی نشہ آور چیز پلائی اور میرے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے شہری کے بیان پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو اس دوران مدعی مقدمہ محمد نعمان کی تین اکتوبر کو موت واقع ہو گئی جس پر پولیس نے قتل کی دفعات کا اضا فہ کرکے آگ لگانے والے ملزمان اشرف، اسد، مسما ۃ (ع) زوجہ محمد اشرف، مسما ۃ(ک) زوجہ عرفان اور مسما ۃ (ص) زوجہ ساجد کو گرفتار کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں