شہروں کیسا تھ دیہات کو صاف ستھرا بنانا اولین تر جیح ، ڈی سی

شہروں کیسا تھ دیہات کو صاف ستھرا بنانا اولین تر جیح ، ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ شہروں کی طرح تمام دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بناناہماری اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤ ٹ سورسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں چیئر مین وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم و ممبر آر ڈبلیو ایم سی بی او ڈی راجہ محمد حنیف، ضیا اللہ شاہ،شہرام بن شہزاد،بیرسٹرباسط جاوید مغل،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگرنے بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں