منشیات کیس کے مجرم کو 12 سال قید، 3 لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 12 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
صدر بیرونی پولیس نے رضوان نواز کے خلاف گزشتہ سال انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 2 کلو 400 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا۔