خلا میں جانا بڑا کارنامہ، جان پر کھیل کر انجام دیا، نمیرہ سلیم
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اپنی خلائی پرواز کی پہلی سالگرہ پر پہلی پاکستانی خلاباز نمیرہ سلیم نے کہا کہ خلا میں جانا میری زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ تھا۔۔۔
میں نے قوم کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی جان پر کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، میں نے اپنی خلائی پرواز کے ٹکٹ پر اپنے وسائل لگائے جن کی قیمت 2006 میں 200,000 ڈالر تھی۔ خلائی مشن کے لیے میں نے 17-18 سال امریکا اور یورپ کا سفر کیا ،جہاں اولمپک گولڈ میڈل اور آسکر جیتنے والوں کو خصوصی تقریبات میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا، وہیں نمیرہ سلیم کیلئے کو ئی تقریب منعقد کی گئی نہ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی ہوئی، عالمی کتاب دی ایکسپلوررز میں صرف چار افراد کے نام درج ہیں، وہ روس کے پہلے دو خلابازوں کے علاوہ ان میں سے ایک ہیں ،نمیرہ سلیم نے اس بات کو سراہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر صدر آصف علی زرداری نے انہیں 2011 میں قطب شمالی اور 2008 میں قطب جنوبی پر پہلی پاکستانی کی حیثیت سے قطبی مہمات کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔