مسابقتی کمیشن کا پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے مرجر پر ٹیلی کام انڈسٹری کے خدشات کا جائزہ

 مسابقتی کمیشن کا پی ٹی سی ایل  اور ٹیلی نار کے مرجر پر ٹیلی کام  انڈسٹری کے خدشات کا جائزہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اوریئن ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

مرجر کی درخواست کی سماعت چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو ، سلمان امین ( ممبر سی سی پی ) اور عبد الرشید شیخ ( ممبر) پر مشتمل بینچ کر رہا ہے ۔ حالیہ سماعت میں پی ٹی سی ایل کی سینئر کونسل راحت کونین حسن اور مریم سلیم ملک نے وطین ، جاز اور سی ایم پاک (زونگ) کی طرف سے مجوزہ مرجر پر اٹھائے گئے اعتراضات اور خدشات کے جوابات پیش کیے۔ اور یقین دلایا کہ کمپنی پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ سپیکٹرم شیئرنگ فریم ورک کی مکمل تعمیل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں