واثق قیوم کے خلاف قومی خزانے کو نقصان کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
راولپنڈی(خبرنگار)اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر نے سابق رکن صوبائی اسمبلی واثق قیوم عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
محکمہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے ذاتی فائدے کیلئے ٹورازم ہائی وے کا رخ اور نقشہ تبدیل کر کے قومی خزانے کو 91.968 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔