جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم ہزاروں افراد کا اعتماد کااظہار
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جماعت اسلامی اسلام آباد کی ممبر سازی مہم جاری ہے، ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں کارکن گھروں، مارکیٹوں اور۔۔۔
مساجد کے باہر کیمپ لگا کر شہریوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی دعوت دے رہے ہیں، اسلام آباد میں ہزاروں افراد نے رضا کارانہ طور پر جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیار کر تے ہو ئے امیر حا فظ نعیم الرحمن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا ہے ۔ نائب امیر میاں اسلم، امیر اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔