ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے:ایجوکیشن قونصلر ترکیہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ ترکی زبان کے زیر انتظام یومِ جمہوریہ کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
مہمان خصوصی ترکیہ سفارتخانے کے ایجوکیشن قونصلر ڈاکٹر محمت تویران نے اپنے خطاب میں کہا عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک نے ملک کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور جمہوریہ ترکیہ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ترکیہ کی آزادی کیلئے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کیا اور کہا دونوں ممالک ہر شعبے میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔