اسلام آباد:پولیو مہم دوسرا روز، 176 انکاری کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پولیو مہم دوسرا روز، 176 انکاری کیسز رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کے دوسرے روز 65 ہزار 201 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا اس دوران 176انکاری کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تفصیلات ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت پولیو مہم کے یومیہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئیں، اجلاس میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی اور پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ادھر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے دارالحکومت کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مہم کا جائزہ لیا، پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، عائشہ رضا فاروق نے ایف الیون مرکز صحت کا بھی دورہ کیا اور ویکسینیشن کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں