اسلامی یونیورسٹی:گرلز ہاسٹل کی فیس میں اضافہ واپس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی شعبہ فنانس و پروکیورمنٹ نے گرلز ہاسٹل فیس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔۔
گزشتہ رات بھی ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے فیس میں اضافہ واپس لینے کا نوٹی فکیشن طالبات کے چھ گھنٹے احتجاج کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ شعبہ فنانس کے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا گرلز ہاسٹل میں بجلی، گیس اور پانی کے چارجز دو ہزار ماہانہ اور دس ہزار فی سمسٹر کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک واپس لے لیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا جو طالبات یہ چارجز ادا کر چکی ہیں ان کی ادائیگیاں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔ واضح رہے گزشتہ روز طالبات نے یونیورسٹی بسیں رکوا کر ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔