پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی:ٹیوشن اکیڈمیز کی رجسٹریشن شروع

پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی:ٹیوشن اکیڈمیز کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد میں ٹیوشن اکیڈمیز کی رجسٹریشن شروع کر دی۔۔۔

 پیرا ایکٹ کے تحت، ٹیوشن اکیڈمیز کی رجسٹریشن بھی ریگولیٹری مینڈیٹ کا حصہ تھی۔ اس کے تحت گزشتہ روز پہلی اکیڈمی کی رجسٹریشن کی گئی۔ پیرا نے ان کی مخصوص آپریشنل شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ ریگولیٹری باڈی کے تحت لانے کیلئے معیارات مقرر کیے ہیں۔ پیرا کے دفتر میں تقریب میں چیئرپرسن سیدہ ضیاء بتول نے جی سیون اور غوری ٹاؤن کی دو اکیڈمیز کی رجسٹریشن کی اور انہیں باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں