راولپنڈی پولیس کا اجلاس، جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ

راولپنڈی پولیس کا اجلاس، جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس کے اجلاس میں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت نیوٹاؤن اور ٹیکسلا سرکل کے افسران سے میٹنگ ہوئی۔

سی پی او نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا راولپنڈی میں کارسنیچنگ کو مکمل کنٹرول کیا گیا، موثر پیٹرولنگ اور پکٹنگ سے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ سی پی او نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں، سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام پر فوکس کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں