انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم آئین کا سنگ بنیاد:وفاقی محتسب
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عزم ملک کے آئین کا سنگ بنیاد ہے۔
پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں انشورنس محتسب کا ادارہ قائم ہے جو مختلف سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے منصفانہ تحفظ کیلئے بہترین نگرانی کا طریقہ کار پیش کرتا ہے۔ وہ ایشین اومبڈسمین ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا ان کا ادارہ پاکستان کی انشورنس انڈسٹری میں بدانتظامی کے خلاف منصفانہ اور مساوی اصولوں کے مطابق کارروائی کرتا ہے اور متاثرہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور جلداز جلد ریلیف فراہم کر رہا ہے۔