آئی جی کا کارکردگی جائزہ اجلاس، موثر گشت یقینی بنانیکی ہدایت

آئی جی کا کارکردگی جائزہ اجلاس، موثر گشت یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاسوں کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب، ایس پی ڈولفن اقبال خان سمیت پولیس افسروں نے شرکت کی۔

آئی جی نے تمام افسران اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں موثر گشت یقینی بنانے، سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے احکامات دیئے اور کہا اپنے تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کریں، قبضہ مافیا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری یقینی بنائیں، اہم پوائنٹس کی سکیورٹی ڈیوٹی مو ثر بنائیں اور پیٹر ولنگ کا دائرہ کار وسیع کریں۔ تمام تھانوں کی گاڑیاں 24/7اپنی حدودمیں گشت پر مامور رہیں۔ خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر جرائم پیشہ کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں