انسداد تجاوزات کارروائیاں، 7 افراد گرفتار، ریڑھیاں ضبط
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔
منڈی موڑ اور آئی جے پی روڑ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے پر 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا، سڑک پر تجاوزات قائم کرنے والی 30سے زائد ریڑھیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر کے تمام مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔