عوام کو تنگ کرنے والے افسروں کی نشاندہی کا ٹاسک تفویض

عوام کو تنگ کرنے والے افسروں کی نشاندہی کا ٹاسک تفویض

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا عوام الناس کی موصول شدہ درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔۔۔

 ایسے اہلکار یا افسران جو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تنگ کرنے اور معمولی فائدے کیلئے ادارہ کا نام بدنام کرنے کا باعث بن رہے ڈپٹی کمشنرز و ڈویژنل ہیڈز کو ان کی لسٹس مرتب کرنے کا ٹاسک سونپا جاچکا ہے، دو ہفتوں میں ایسی تمام کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں