ملکی ترقی کیلئے اداروں کی مشترکہ کوششیں اہم:وزیر آئی ٹی

ملکی ترقی کیلئے اداروں کی مشترکہ کوششیں اہم:وزیر آئی ٹی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ملکی ترقی کیلئے اداروں کی مشترکہ کوشش بہت اہم ہے، ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں جو ہو رہا ہمیں اس کے ساتھ چلنا ہے۔۔۔

 ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس ایم او یو کے تحت پاکستان کے پہلے لوکل لارج لینگویج ماڈل کی تیاری ٹائم لائن میں ہونا بہت ضروری ہے جس کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں