سی ڈی اے:لینڈ ایکوزیشن ریگولیشنز پر کمیٹی قیام کی منظوری

سی ڈی اے:لینڈ ایکوزیشن ریگولیشنز پر کمیٹی قیام کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ اجلاس ہوا، بورڈ نے فیصلہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی نیلور ہائٹس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں جمع کرائی گئی پراسسنگ فیس مکمل ری فنڈ کی جائے گی۔۔۔

 سیکٹر C-14کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی، متاثرین اسلام آباد کے کیسز کی سکروٹنی 7رکنی کمیٹی کرے گی، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، لینڈ ایکوزیشن ریگولیشنز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کرنے، نئے لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی، انوائرمنٹ ونگ کے پارک منیجرز اور اسسٹنٹ پارک منیجرز کی لائن آف پروموشن بنانے اور سی ڈی اے میں کام کرنے والے فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کو وفاقی اداروں کے مساوی گریڈ 16دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں