راولپنڈی :پولیس مقابلہ ،1منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

  راولپنڈی :پولیس مقابلہ ،1منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(ایجنسیاں)تھانہ سٹی نالہ لئی کے قریب رات گئے موٹر سائیکل سوار ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل، 1500 گرام چرس اورایک پستول برآمد کرلیا گیا۔

پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی جو متعدد موٹرسائیکل چوری و دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں