سیکر ٹری انسانی حقوق کی زیر صدارت اصلا حا تی کمیشن کا ا جلاس

سیکر ٹری انسانی حقوق کی زیر صدارت اصلا حا تی کمیشن کا ا جلاس

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اللہ دینو خواجہ کی زیر صدارت قیدیوں کے اصلاحاتی کمیشن کا آٹھو اں اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں مختلف اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قید ی رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر پر زور دیاگیا ۔ کمیشن نے جیل کے عملے کے لیے ہسپتالوں اور رہائشی سہولیات کی تعمیر کی سفارش کی اور صوبائی حکومتوں کو پنجاب کے ماڈل کو اپنانے کی تلقین کی ۔ اجلاس میں انسانی حقوق کی وزارت کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے پیکیج کے ذریعے جیلوں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے اقدام کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اختتام پر سیکر ٹری نے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ قانونی معاونت کے نظام اور نگرانی کے نظام کو مضبوط کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں