میٹرک امتحان سیکنڈ اینول نتائج، کامیابی تناسب 29.03 فیصد
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول2024 میں 16475اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا۔16386اُمیدواران شاملِ امتحان ہوئے ۔4754اُمیدواران مذکورہ امتحان میں کامیاب ہوئے ۔اس طرح کامیابی کا تناسب 29.03رہا۔ 11584اُمیدواران فیل ہوئے ۔61اُمیدواران غیر حاضر رہے۔