منہدم ریسٹورنٹ مونال کی جگہ ’’ مارگلہ ویو پوائنٹ‘‘ کہلا ئیگی

منہدم ریسٹورنٹ مونال کی جگہ ’’ مارگلہ ویو پوائنٹ‘‘ کہلا ئیگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ کی سربراہ رعنا سعید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے کے بعد اب اسے ‘مارگلہ ویو پوائنٹ’ کا نام دیدیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر قائم دو ہوٹلزکو سپریم کورٹ کے احکامات پر گرایاگیا ،یہاں پر بے تحا شا جنگلی حیات موجود ہے ،اس جگہ عوام کی تفریح کیلئے پارک ہوگا، آرکیٹیکچرڈ یزائن اگلے ماہ تک مکمل ہو جائیگا ،یہاں پانی ذخیرہ کیا جائے گا، جنگل میں آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ سینٹر ہو گا،جنگلی حیات کا 4زون پر مشتمل علاقہ ہوگا،کچھ فاصلے پر خیبرپختونخوا شروع ہو رہا ہے،اس سے قبل ایک بفر زون بھی قائم ہوگا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے ، IWMB نے \"مارگلہ ویو پوائنٹ\" کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی، عملدرآمد کمیٹی نے ماسٹر پلان بنانے کے لیے آر کیٹکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی معمار IWMB بورڈ کی ممبر عمرانہ ٹوانہ ہوں گی جو بغیر کسی تنخواہ کے کام کریں گی۔ یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں