ٹیچر ایجو کیٹرز کی تربیت کیلئے ملالہ فنڈ،آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاہدہ

ٹیچر ایجو کیٹرز کی تربیت کیلئے ملالہ فنڈ،آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاہدہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں اساتذہ کو تعلیم دینے والے استادوں کو اعلیٰ تربیت دینے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ میں معاہدہ ہوا ہے۔۔۔

 جس کے تحت غیر سرکاری تنظیم دوربین اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی۔ سی ای او دوربین شہزاد رائے نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔ مجوزہ پروگرام پاکستان ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں بی ایڈ پروگرام کے تحت پڑھایا جائے گا، یہ منصوبہ روایتی نظام کو نئی جہت دے گا جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو بھی ہوگا، اس منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں کی تربیت کے لیے بھی ٹیچرز ایجوکیٹرز تیار کیے جائیں گے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایان ٹا مسن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اساتذہ کو پڑھانے والے ایجوکیٹرز کو بہت فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں