اوپن یونیورسٹی میں اجلاس، چار سالہ بی ایس کے 2نئے پروگرامز کی منظوری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوشل سائنسز کے فیکلٹی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
جس میں چار سالہ بی ایس کے 2نئے پروگرامز(بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنزاور بی ایس سائیکالوجی)کی منظوری دی گئی جبکہ مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سکیم آف سٹڈیز کے علاوہ دیگرمتعلقہ تدریسی و نصابی امور کی بھی منظوری دی گئی۔