صارفین کی شکایات کا سو فیصد ازالہ کیا جا رہا ، چیف ایگزیکٹو آئیسکو
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے دوران کل 36 ہزارمتفرق شکایات موصول ہوئیں۔۔۔
جن میں سے 33691 شکایات کو حل کرلیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ صارفین کی شکایات کا سو فیصد ازالہ کیا جا رہا ہے، ا نہوں نے ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں صارفین کے ساتھ پیشہ ورانہ اور دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے۔