صدر آزاد کشمیر سے وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔
جس میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔ بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے ،ایسے حالات میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف موثر انداز میں آواز اُٹھا نا ضروری ہے تا کہ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ د کھا یا جا سکے ۔ انجینئر امیر مقام نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیر یوں کی اخلاقی ،سیا سی ، سفارتی حمایت جا ری رہے گی ۔