بہارہ کہو:معمرشخص کا قتل، ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

 بہارہ کہو:معمرشخص کا قتل، ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) بہارہ کہو کے رہائشی معمر شخص کا قتل معمہ بن گیا، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے میت مین مری روڈپر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران انتظامیہ اور پولیس کے حکام بھی پہنچ گئے اور انہوںنے 24گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرا ئی جس کے بعد لوگوںنے احتجاج ختم کر دیا ۔ محلہ چودھریاں کے ستر سالہ شخص چو دھری اشرف کو دو روز قبل قتل کیا گیا تھا جس کی سر کٹی لاش گزشتہ روز جنگل سے ملی تھی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو دوبارہ مین روڈ بند کر کے احتجاج کیا جا ئیگا۔ مقتول کی  میت کونماز جنازہ نئی آبادی میں ادا کی گئی جس کے بعد میت کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں