جی بی کے 16اضلاع میں عوام کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ چکی ، ایس سی او

جی بی کے 16اضلاع میں عوام کو ہائی سپیڈ  انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ چکی ، ایس سی او

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے کے دوران ایس سی او کے ایس فائبر SFiber پراجیکٹ کے فیز 2 کی تکمیل کا افتتاح کیا۔۔۔

 جس کے ذریعے گلگت بلتستان کے 16 اضلاع میں عوام کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ چکی ہے ۔ سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے وزیراعظم پاکستان کو ایس فائبر پراجیکٹ کے خدوخال، یوتھ کے لئے IT کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات خصوصا ً ایس سی او ویژن 2025کے تحت گلگت بلتستان کے طول و عرض میں سوفٹ و یئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ا نہوںنے گلگت بلتستان میں ٹورازم کے فروغ کے لئے ایس سی او کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا جنہیں وزیراعظم نے سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں