محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا
میانوالی‘واں بھچراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار ‘نمائندہ دنیا) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پرائیویٹ فرٹیلائزر کمپنی کے تعا و ن سے نجی شادی ہال میں زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تھے ۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع غلام حر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فاروق اعظم ‘پرائیویٹ فرٹیلائزر کمپنی کے افسران اور کسانو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی بحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدام برؤے کار لارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زمینداروں کو کسان کارڈ، گریں ٹریکٹر سکیم اور دیگر زرعی مداخل میں خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے گی۔