شزہ فاطمہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پر تبادلہ خیال

شزہ فاطمہ سے عالمی بینک کے  وفد کی ملاقات،ڈیجیٹل اکانومی  انہانسمنٹ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز ر پورٹر ) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل منتقلی کیلئے پر عزم ہے۔

جمعرات کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے عالمی بینک کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت عالمی بینک کی پریکٹس منیجر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ برائے ساؤتھ ایشیا ریجن وائجنتی ٹی ڈیسائی کر رہی تھیں۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ اور اس کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں