پی پی ایس سی : انسپکٹر لیگل کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی : انسپکٹر لیگل کی اسامیوں کے نتائج کااعلان

342اسامیوں کے لیے 342امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی اسامیوں کے نتائج سمیت 8 تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر لیگل (اسپیشلسٹ کیڈر) کی 235 اسامیوں کے لیے 342 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں جنہیں انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر ویلفیئر، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیکل انسپکٹر آف فیکٹریز کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ 

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 10 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر گیسٹروانٹرولوجی کی 2 اسامیوں کے لیے 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آپتھلمولوجی کی 11 اسامیوں میں سے 10 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں اور ایک اسامی موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں